بحث نہیں پیروی کرنا سیکھیں


 بحث نہیں پیروی کرنا سیکھیں

یہودیوں کا جو بادشاہ پیدا ہو اہے وہ کہاں ہے؟ کیونکہ ہم مشرق میں اس کا ستارہ دیکھ کر اسے سجدہ کرنے آئے ہیں۔ متی 2باب2 آیت

خداوند یسوع مسیح کی پیدائش کا یہ واقعہ ہم نے بےشمار مرتبہ پڑھا اور سنا ہوگا۔ جو خداوند یسوع مسیح کی پہلی آمد سے وابستہ ہے یہ میں نے اس لئے کہا کہ یسوع مسیح نے نجات کے کام کو مکمل کرکے اپنے شاگردوں سے یہ اس وقت کہا تھا جب وہ  آسمان پر جا رہے تھے کہ میں دوبارہ آؤنگا۔  اچھا اگر کچھ نئے دور کے مجوسی آپ کے پاس آئیں اور کہیں کہ  "ہم نے ستاروں میں دیکھا ہے کہ یسوع کی دوسری آمد قریب ہے؛ ہم مزید جاننے کے لیے کہاں جائیں؟" تو اس کا ردعمل کیا ہوگا؟ زرا بادشاہ ہیرودیس کے رویہ پر غور کریں۔

بادشاہ ہیرودیس نے اس سوال کا حوالہ کاہنوں اور رہنماؤں کو دیا، جو اس سوال کا جواب بخوبی جانتے تھے۔ "بیت لحم،" انہوں نے کہا، اور اس موضوع پر نبی میکاہ کا حوالہ دیا۔ اگرچہ، آپ دیکھیں گے کہ وہ مسیحا کی تلاش میں نہیں تھے۔ وہ تو ایک انوکھے بادشاہ کی تلاش میں تھے۔

بیت لحم کی طرف جاتے ہوئے، مجوسی اپنے ستارے کی راہنمائی میں آگے بڑھے، اور انہیں بچہ اور اس کے خاندان کا پتہ چلا۔جہاں پر انھوں نے اپنے تحائف ننھے بادشاہ کی نذر کئے۔

یہاں ہم کیا جانتے ہیں: کیا مجوسی  متلاشی تھے؟اس کا جواب سادہ سا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انھوں نے آپس میں بحث نہ کی ہو اورستارے کی راہنمائی کو قبول کر کے چل پڑے ہوں۔ وہ یہودی پیشین گوئیوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے۔ ہاں شاید ان کو دانی ایل نبی  کی تحریروں تک رسائی تھی۔ کیونکہ دانی ایل نبی انہیں کے خطے میں رہا تھا۔ اور واحد نبی تھا جس نے "مسیح بادشاہ" کی پیدائش کا صحیح وقت بتایا ۔ دانی ایل 9باب25تا26۔

 انہوں نے سوالات پوچھے، سیکھا جو وہ کر سکتے تھے، اور جو کچھ سیکھا اس پر عمل کیا۔ اور وہ اپنے ساتھ اپنے گھر واپس مسیح کی پیدائش کی خبر لے گئے۔

اے خداوندوں کے خدا لشکروں کے رب ، آپ جانتے ہیں کہ کھلے دل سے کون تلاش کر رہا ہے، اور آپ جانتے ہیں کہ انہیں جوابات کی طرف کیسے لے جانا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ میں کیا  تلاش کر رہا ہوں؟ میری تلاش کو حق اور سچائی کی طرف مائل کر اور میں  اپنے ارد گرد موجود کسی سے زیادہ دانا ہونے کا بہانہ نہیں کرتا ہوں۔ میں آپ کا طالب بندہ ہوں۔ مجھے اپنی طرف لے جائیں۔آمین

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.